رام پور، 19 مارچ (یو این آئی) اترپردیش کے اقلیتی امور کے وزیر مسٹر اعظم خان نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج کا کوٹہ ریاست نہیں بلکہ مسلم آبادی کے تناسب سے طے ہونا چاہئے ۔ مسٹر خان نے وزیر خارجہ سشما سوراج کو خط لکھ کر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی بنیاد پر عازمین حج کا کوٹہ طے کرنا غیر معمولی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوپی مسلم آبادی کے لحاظ سے سب س
ے بڑی ریاست ہے اور اس کے کوٹہ میں اضافہ کیا جانا چاہئے ۔ یہ کوٹہ آبادی کے تناسب سے طے ہونا چاہئے ۔خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے اس سال یوپی سے عازمین حج کا کوٹہ 22019 طے کیا ہے جب کہ پچھلے سال یہ تعداد 23688 تھی۔مسٹر خان نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس سال پہلے ہی حج کوٹہ بڑھانے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس گجرات کا کوٹہ 3536 تھا جسے اس سال بڑھاکر 6272 کردیا گیا ہے ۔ ہمارا حق مارا جارہا ہے ۔