فتح پور (نامہ نگار)بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے بی جے پی وکانگریس سمیت مخالف جماعتوں کو اترپردیش کی پسماندگی کے لئے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف بی ایس پی ہی نریندر مودی کو وزیر اعظم بننے سے روک سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو سماجوادی پارٹی وکانگریس میں ووٹ تقسیم کرنے کے بجائے یکمشت ووٹ دیکر بی ایس پی امیدوار کوکامیاب بناناہوگا۔