کانپور۔ اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن ’یو پی سی اے‘ پردیش کے ہر رنجی کرکٹر کو اقتصادی مدد دے گا اور تمام سلیکٹروں کو اب ماہانہ ادا کرے گا ۔یو پی سی اے کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرنے آج کانپور آئے بی سی سی آئی کے سینئر عہدیدار راجیو شکلا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ابھی تک کسی بھی ریاست کی طرف سے 25 سے زیادہ رنجی میچ کھیلنے والے کرکٹ کھلاڑیوں کو بی سی سی آئی پنشن دیتا ہے ۔اس کے پیش نظر یو پی سی اے نے آج کی میٹنگ میں فیصلہ لیا ہے کہ اتر پردیش کی طرف سے ایک میچ سے پانچ رنجی میچ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو 50 ہزار روپے ، چھ میچ سے 14 میچ کھیلنے والوں کو 75 ہزار
روپے اور 15 میچ سے 24 میچ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو ایک لاکھ روپے کی رقم ایک مشت ایک بار دی جائے گی ۔یہ رقم پہلے ایسے کھلاڑیوں کو دی جائیں گی جن کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے ۔ اس کے علاوہ یو پی سی اے کی جونیئر اور سینئر سلیکشن کمیٹی کے ارکان کو بھی اب باقاعدہ ماہانہ ادا کیا جائیگا۔نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانے اور ان کا کھیل بہتر بنانے کے لئے ضلع اور منڈل سطح پر مقابلہ ہو گا اور اس میں کوئی فیس نہیں لی جائیں گی ۔ رنجی میچز میں اتر پردیش کے کھلاڑیوں کے خراب کارکردگی پر شکلا نے کہا کہ رنجی کھلاڑیوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لئے جولائی میں دہرادون کیمپ لگایا جا سکتا ہے ۔شکلا نے کہا کہ کانپور میں ایک بین الاقوامی سطح کی کرکٹ اکیڈمی بنائے جانے کا منصوبہ ہے جس میں ان ٖڈور اور آؤٹ ڈور پریکٹس میچ تو ہوں گے ہی ساتھ ہی کھلاڑیوں کے رہنے کے لئے کمرے اور ایک جدید جم کا بھی تعمیر کروایا جائے گا ۔اس کے علاوہ وہیں پر یو پی سی اے کا ریاست آفس بھی شفٹ کر دیا جائیگا ۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر محمد کیف کے یو پی سی اے میں شامل کئے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کیف ابھی کرکٹ کھیل رہے ہے اس لیے ابھی اس پر کچھ کہنا ٹھیک نہیں ہے ۔اتر پردیش رنجی ٹیم کے کوچ وینکٹیش پرساد کی مدت بڑھائے جانے کے سوال پر شکلا نے کہا کہ تین ماہ بعد سالانہ عام اجلاس میں اس پر غور کیا جائے گا ۔یو پی سی اے کا اپنا کوئی اسٹیڈیم نہ ہونے کے سوال پر شکلا نے کہا کہ گرین پارک کانپور کو اترپردیش حکومت سے پٹے پر لینے کے لئے بات چیت چل رہی ہے ۔