کولکاتہ (وارتا) یوکو بینک نے اپنے صارفین کو سستا رہائشی قرض دستیاب کرانے کے مقصد سے یوکو رہائشی قرض مہم کاآغاز کیا ہے۔ جو ۱۱سے ۳۰؍ اگست تک جاری رہے گا۔ بینک نے ایک بیان میں کہا ہے اس کے تحت رہائشی قرض پر انٹریسٹ کی شرح ۲۰ء۱۰فیصد ہوگی اور صارفین کو اس پر کوئی فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی۔ بینک نے کہا کہ مہم کے پہلے روز اس نے ۶۴۳ نئے اکاؤنٹ کھولے ہیں اور ۱۰۵کروڑ روپئے کے قرض منظور کئے ہیں۔