سوریہ نمسکار کو شامل نہ کئے جانے پر ظاہر کی مخالفت
لکھنو ¿:عالمی یوم یوگا پر اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا نے یوگا کی حمایت میں پارٹی دفتر سے شرن ہوٹل راجندر نگر تک ریلی نکالی اور ہوٹل کے جلسہ گاہ میں ریاستی مجلس عاملہ کا جلسہ کیا گیا۔ جلسہ میں قومی صدر سوامی رتن دیو سمیت پارٹی کے کارگزار قومی صدر کملیش تیواری بھی شامل ہوئے۔ جلسہ کی نظامت ریاستی صدر پیوش کانت شرما نے کی۔ جلسہ کے دوران یوگا کی حمایت کر رہے لوگوں نے سوریہ نمسکار کونہ شامل کئے جانے پر مذمت کی۔ سبھی نے اتفاق رائے سے کہاکہ جو لوگ یوگا کی مخالفت کرتے ہیں ان کی ہم پُر زور مذمت کرتے ہیں۔ مسٹر تیواری نے کہا کہ ایسے لوگوں کو اس جگہ جاناچاہئے جہاں سورج نہ نکلتا ہو۔ ایسے لوگوں کی ہندوستان میں کوئی ضرورت نہیں ہے جو ہندوستانی ثقافت کو اپنا سکتے ہیں۔ جلسہ کے دوران رام مندر کے مسئلہ پر مقررین نے کہاکہ رام مندر کی تعمیر پر اقتدار میں دو بار آنے والی بی جے پی ہندوو ¿ں کی پیٹ پر چھرا گھونپنے کا کام کر رہی ہے۔ رام مندر کے نام پر بی جے پی اور وشو ہندو پریشد کے لوگ محض رقم لوٹنے کا کام کر رہے ہیں ۔ جلسہ کے دوران ۲۰۱۷ءکے انتخابات کے سلسلہ میں تیاریوں پر بھی غور کیا گیا۔ پارٹی کے رہنماو ¿ں نے کارکنان سے بوتھ سطح پر جاکر تنظیم کو مضبوط بنانے کیلئے اپیل کی۔