نئی دہلی،30اگست(یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے ہندوستان کی 50کھرب ڈالر کی معیشت بننے کی راہ میں آیوش کےتعاون کو اہم بتاتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ یوگ کے بعد اب آیوش کو دنیا میں پہنچانے کا ہدف ہے اور اس کےلئے اسے سائنسی زبان میں پیش کئےجانے کی ضرورت ہے۔
مسٹر مودی نے یہاں وگیان بھون میں آیوش وزارت کے ذریعہ منعقد ایک تقریب میں پردھانمنتری یوگاایوارڈ یافتہ افراد و اعزاز سے نوازنے کے بعد یہ بات کہی۔تقریب میں انہوں نے 19ویں صدی کے 12بہترین آیوش ڈاکٹروں پر ڈاک ٹکٹ جاری کئے اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہریانہ میں 10آیوش صحت مراکز اور آروگئےکیندروں کا افتتاح کیا۔
آیوش کےتحت آیروید ،یوگ،یونانی ،سدھ اور ہومیوپیتھی آتےہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اب لیہ لداخ سووا رگپا بھی آیوش کنبہ کا چھٹا رکن بنا گیا ہے اور اس کے لئے لداخ میں بین الاقوامی میں سطح پر ایک تحقیقی مرکز بنایا جائےگا۔