لکھنٔو، 7 فروری (یو این آئی) یو پی میں اسکول نہیں جانے والے اور درمیان میں ہی پڑھائی چھوڑدینے والے بچوں کو تعلیم سے دوبارہ جوڑنے کے لیے ان کی عمر کی بنیاد پر پڑھانے کے لیے ریٹائر
ڈ ٹیچروں کو رکھا جائے گا۔سرکاری ذرایع نے آج یہاں بتایا کہ سرو شکشا ابھیان کے تحت ریاست کا پروجیکٹ ڈائرکٹویرٹ تجویز تیار کررہا ہے ۔ ایسے ٹیچر چھ ماہ کے لیے ملازمت پر رکھے جائیں گے اور اس دوران انہیں ہر ماہ چار ہزار روپے اعزازیہ دیئے جائیں گے ۔ ٹیچر ایسے ہی لوگوں کو رکھا جائے گا جو اس شعبے سے تعلق رکھتے ہوں اور بچوں کو پڑھانے کی صورت میں ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ مڈ ڈے میل۔ مفت یونیفارم اور کتابیں دینے کے باوجود اوسطاً ہر سال دو لاکھ سے ڈھائی لاکھ بچے ریاست میں اسکول چھڑدیتے ہیں۔ غریبوں اور مزدوروں کے بچوں کے داخلہ کے لئے خصوصی مہم چلائے جانے کے باوجود بھی اس میں مطلوبہ سدھار نہیں ہوپارہا ہے ۔