لکھنؤ(نامہ نگار)عام طور پر سرخیوں میں رہنے والے یو پی ٹی وی کے سابق رجسٹرار یو ایس تومر ایک بار پھر موضوع بحث ہیں۔وکاس نگر پولیس نے یو ایس تومر کے بیٹے انکت کو ایک شوروم سے چوری کئے گئے موبائل فون کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
ایس او وکاس نگر رجت رام یادو نے بتایا کہ وکاس نگر کے ہارون مارکیٹ میں درش انٹرپرائزیز نام سے ایک موبائل کا شوروم ہے۔ گذشتہ ۲۰؍اکتوبر کو ایک نوجوان شوروم میں موبائل خریدنے کیلئے پہنچا تھا۔ اس درمیان نوجوان نے ۱۹ہزا
ر روپئے کا سیمسنگ ایس-۴موبائل فون چوری کر لیا اور بھاگ نکلا۔ شوروم کے لوگوں نے جب دکان میں لگا سی سی ٹی وی کیمرہ چیک کیا تو نوجوان کی چوری کی واردات کیمرے میں قید ملی۔ اس کے بعد اس معاملہ میں نوجوان کے خلاف وکاس نگر تھانہ میں چوری کی رپورٹ درج کرائی گئی۔ تفتیش کے دوران کل رات وکاس نگرپولیس نے ٹیڑھی پلیا کے نزدیک سے آئی ای ٹی کیمپس میں رہنے والے یو پی ٹی یو کے سابق رجسٹرار یو ایس تومر کے بیٹے انکت سنگھ کو گرفتار کیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے شوروم سے چوری کیا گیا سیمسنگ کا موبائل فون برآمد کیا۔ پولیس نے جب سی سی ٹی وی فوٹیج کو ملایا تو انکت فوٹیج میں دکھائی پڑا۔ انکت سنگھ باغپت ضلع کا رہنے والا ہے اور ٹی سی ایس کمپنی میں کام بھی کرتا ہے۔
فوٹیج میں نظر آئے دو لوگ
موبائل شوروم کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو لوگ موبائل چوری کرتے ہوئے نظر آئے ہیں جبکہ پولیس نے صرف انکت کو ہی گرفتار کیا ہے۔ چوری میں شامل دوسرا نوجوان کون ہے فی الحال پولیس کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملہ میں تفتیش کی جا رہی ہے۔