ممبئی (وارتا) ریزرو بینک یکم جولائی کو سالانہ کھاتہ بندی کے دن بازار اور عوامی لین دین کے لئے کھلا رہے گا۔ بینک نے آج اس سلسلے میں ویب سائٹ پر یہ اطلاع دی۔ عام طور پر ریزرو بینک یکم جولائی کو سالانہ کھاتہ بندی کے لیے بند رہتا ہے۔بینک نے کہا کہ سالانہ کھاتہ بندی کے پیش نظر آر جی ٹی ایس ، این ای ایف ٹی فنڈ کی منتقلی اور سیکوریٹریز کا نمٹارہ ۱۲ بجے تک ہوگا۔