فتح پور (نامہ نگار)۔ گھریلو گیس کے سلسلے میں صارفین کی پریشانیوںکے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ نے یکم ستمبر سے آن لائن بکنگ سختی سے نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ڈی ایس او نے گیس ایجنسیوںکو جاری ہدایات میں کہا ہے کہ ۳۱؍اگست سے کائونٹر سے ایک بھی بکنگ نہیں کی جانی چاہئے ۔آن لائ
ن بکنگ کے علاوہ ایجنسی مالکان کو تقسیم بندوبست میں بہتری لانے کے لئے ہدایت دی گئی ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ راکیش کمار نے کہا کہ ریفل کے ۲۱دن بعد آن لائن بکنگ کی جائے گی اور ۴۸گھنٹے کے درمیان گیس سلنڈر صارفین کو فراہم کرادیا جائے گا۔ انھوںنے کہا کہ شہرودیہی علاقے میںواقع ایجنسیوںمیں یہ بندوبست نافذ کیا جارہا ہے۔ سائیکل سے سلنڈر پہنچانے کے بجائے شہر میں ٹرالی کے ذریعہ سلنڈر گھروں میں فراہم کرائے جائیں گے ۔