نئی دہلی (وارتا)آن لائن مارکٹ پلیس اسنیپ ڈیل نے اپنے کاروبار کی توسیع کے مقصد سے موبائل ای کامرس کمپنی مارٹ موبی کی تحویل حاصل کرلی ہے کمپنی نے بتایا کہ اس تحویل سے موبائل پلیٹ فارم کے ذریعہ صارفین کی تعداد میں اضافہ کرنے کے ساتھ ہی کاروبار کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔
کمپنی کے معاون بانی روہت بنسل نے کہا کہ مارٹ موبی کی ٹیم نے ایم کامرس کے لئے عالمی سطح کے مصنوعات تیار کئے ہیں ج
س سے موبائل کے ذریعے ہمارے موجودہ کاروبار کی صلاحیت میں توسیع ہو گی۔ اور ہمیں یقین ہے کہ آئندہ بھی اس میں اضافہ جاری رہے گا غور طلب ہے کہ جاری برس کہ آغاز میں ہی اسنیپ ڈیل نے موبائل کے ذریعے لین دین کرنے والے پلےٹ فارم فری چارج کی تحویل بھی حاصل کی تھی۔