واشنگٹن: امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ڈونالڈ ٹرمپ نے آج ایک بار پھردعوی کیا کہ امریکہ میں 11 ستمبر 2001 میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں پر مسلمانوں پردیا گیا ان کا بیان سو فیصد درست ہے ۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پینٹاگون پر ہوئے اس حملے کے بعد انہوں نے نیو جرسی میں ہزاروں مسلمانوں کو جشن مناتے دیکھا تھا۔ اگرچہ حقائق کی جانچ پڑتال کرنے والوں نے ان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اس بیان کے بعد سینکڑوں لوگوں نے ٹوئٹر اور فون کرکے انہیں ا طلاع دی کہ انہوں نے بھی اس دہشت گردانہ حملے کے بعد مسلمانوں کو جشن مناتے دیکھا تھا اور وہ صد فی صد صحیح ہیں۔ نیو جرسی کے گورنر اور صدر کے عہدے کے امیدوار کی دوڑ میں شامل ریپبلکن پارٹی کے دوسرے امیدوار کرس کرسٹی نے مسٹر ٹرمپ کے اس بے بنیاد دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ‘‘اگر ایسا ہوتا تو مجھے یہ ضروریاد ہوتا’’۔ ایک ریفرنڈم میں پتہ چلا ہے کہ اس بیان کے بعد مسٹر ٹرمپ کی مقبولیت میں بھی 12 فیصد کی کمی آئی ہے اور ان کی مقبولیت 43 سے گھٹ کر 31 فیصد رہ گئی ہے ۔