نئی دہلی(بھاشا)ٹاٹاموٹرس کا آئند ہ مالی سال ۱۵۔۲۰۱۴میں اپنی کامرشیل گاڑیوں کیلئے نئے پروڈکٹس اورٹکنالوجی فروغ دینے کیلئے ۱۵۰۰ کروڑروپئے کی سرمایہ کاری کامنصوبہ ہے گزشتہ مہینے کمپنی کی گھریلو کامرشیل گاڑی فروخت ۴۹فیصد گھٹ کر ۲۳۹۹۰ ؍اکائی رہ گئی ۔
کمپنی کا اس سرمایہ کاری کے ذریعہ اپنے پروڈکٹس پورٹ فولیوکو مضبوط کرنے کا ارادہ ہے۔ٹاٹاموٹرس کے کارگزار ڈائریکٹر کامرشیل گاڑی روی پشارودی نے کہا کہ ایک سال میں ہماری اس طرح کی سرمایہ کاری ۱۲۰۰ سے ۱۵۰۰کروڑروپئے کے درمیان رہتی ہے۔ ہم آئندہ مالی سال میںبھی اتنی ہی رقم کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری نئے پروڈکٹس، ڈیزائن اورٹکنالوجی میں کی جائے گی۔ حالانکہ انھوں
نے آئندہ مالی سال میں صلاحیت توسیع پر سرمایہ کاری کے امکان سے انکار کیا ۔پشارودی نے کہا کہ ہمارے پاس آئندہ پانچ سال کیلئے کافی صلاحیت ہے۔ایسے میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔پروڈکٹس اور ٹکنا لوجی میں سرمایہ کاری کے ذریعہ ہم اس وقت کیلئے تیار رہنا چاہتے ہیں جب بازار میں تیزی واپس آئے گی۔ٹاٹاموٹرس کاآئندہ مالی سال میں بھی اتنی ہی رقم کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔