لکھنؤ ریاستی حکومت کے زیر انتظام عوامی خدمات اور عہدوں کیلئے درخواست دینے کی عمر کیلئے ریاستی ملازمین کو زیادہ سے زیادہ پانچ برس کی رعایت دینے کیلئے اگست ۲۰۰۳ء میں سرکاری حکم کے ذریعہ عام زمرہ کے ریاستی ملازم ۴۵ برس کی عمر تک سرکاری خدمات کیلئے درخواست دینے کی سہولت مہیا کرائی گئی ہے۔
ریاستی ملازمین کو ملنے والے مختلف بھتے جن میں گزشتہ کئی برسوں سے اضافہ نہیں کیا گیا تھا انہیں بھی دو گنا کر دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت کے ترجمان نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں ریاستی ملازمین کی تنخواہ میں تقریباً ۲۷ سے ۳۰ فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔ مختلف عہدوں پر لازمی مدت کو ختم کرنے پر بھی حکومت غور کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں جلد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت اپنے ملازمین کو بہتر طبی خدمات مہیا کرنے کیلئے پابندی عزم ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ ۱۵؍مارچ سے قبل عہدہ میں ترقی کے نظام کو شروع کر دیا گیا ہے جس کے سبب مختلف محکموں میں کام کرنے والے ملازمین کو ترقی کا موقع ملے گا۔
ریاستی حکومت عہدہ کی تقرری کی جانب ہونے والی مشکلات کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہے تا کہ ملازمین کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ مختلف زمروں میںخاص طور سے کلرک زمرہ میں ترقی اور دیگر خدمات مکمل نہ ہونے کے سبب یا مدت مکمل نہ ہونے کے سبب اکثر متاثر ہوتی ہے۔ ایسی رکاوٹوں کو دورکرنے کے سلسلہ میں سرگرمی سے غور کیا جا رہا ہے اور اس کیلئے ملازمین محکمہ کے ذریعہ قوانین کی فہرست بنائی جائے گی۔ مرنے والوں کے ورثاء کو بھی گروپ گ کے عہدہ پر تقرر کرنے کے سلسلہ میں پیش آنے والی مشکلات کو دور کرنے کیلئے ترمیم کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ٹیکس و مالیات محکمہ کے ذریعہ امینوں کے معاملہ پر مثبت رویہ اختیار کیا جا رہاہے اس کیلئے بھی ترمیم کی کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ، آبپاشی محکمہ اور جونیئر انجینئروں کی ترقی نہ ہونے اور ان کے اسٹیگ نیشن کو دور کرنے کیلئے اور ایگزیکٹیو انجینئر کی ترقی میں جو بھی رکاوٹیں ہیں انہیں پبلک سروس کمیشن سے صلاح کے بعد دور کر لیا جائے گا اور ایسا بندوبست یقینی کیا جائے گا جس سے جونیئر انجینئر کی ترقی کے عہدہ خالی نہ رہیں۔