ہاپوڑ (نامہ نگار)ریاستی حکومت کے ذریعہ سماجوادی پنشن اسکیم کے لئے حکومت نے ضلع کے لئے ہدف مقرر کردیا ہے۔جس میں ضلع کے ۱۷۶۹۵؍افراد کو پنشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے کے لئے حکومت نے درخواست دینے کی تاریخ ۲۰جون مقررکردی ہے۔ مذکورہ اسکیم کے تحت ضرورت مند افراد کے کھاتہ میں پانچ سوروپئے ہرماہ جمع کرادیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو ووزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے گ
زشتہ اسمبلی انتخابات کے دوران عوام سے وعدہ کیا تھا۔جنہیں ایک ایک کرکے پورا کیا جارہاہے۔ اب ریاستی حکومت نے سماجوادی پنشن اسکیم نافذ کی ہے۔ اسکیم کے تحت خط افلاس سے نیچے زندگی گذارنے والے لوگوں کو اس سے فائدہ حاصل ہوگا۔ حکومت نے سماجوادی پنشن اسکیم کا فائدہ لینے کے لئے ضلع ہاپوڑ کے لئے ہدف مقرر کردیا ہے جس کے مطابق ضلع کے ۱۷۶۹۵لوگ پنشن اسکیم سے مستفید ہوں گے۔ جس میں ضرورت مند کو پانچ سو روپئے ماہانہ کی رقم ان کے کھاتہ میں جمع کردی جائے گی۔ اس سلسلہ میں سماج بہبود افسر راجیش کمار سکسینہ نے بتایا کہ شہری علاقہ میں ضرورت مند لوگ درخواست فارم میونسپل بورڈ کے ایگزیکٹیو افسر کے دفتر میں جمع کریں۔