لکھنؤ۔اترپردیش کے وزیر مملکت برائے دیہی انجینئرنگ (آزادچارج)راجیندرسنگھ رانانے احکامات دیئے ہیں کہ محکمہ کے ذریعہ ریاست میںکرائے جارہے سڑکوں اور عمارتوں کی مسلسل جاکر تعمیری کاموں کے معیار کا معائنہ کریں۔انہوں نے کہاکہ فروری اور مارچ تک ہر حال میں محکمہ کی جانب سے کرائے جارہے کاموں کو مکمل ہوجاناچاہئے۔ان میں کسی قسم کی لاپرواہی اور تساہلی برداشت نہیں کی جائے گی،مسٹر رانا نے کہاکہ پہلے سے جوتعمیری کام چل رہے ہیں ان میں تیزی لاکر پوراکریں اور اب نئی اسکیم کے تحت کرائے جارہے کاموں کومعینہ وقت کے اندر مکمل کرکے محکمہ کی شبیہ کو بہتر بنائیں۔انہوں نے کہاکہ اپنی ذمہ داریوں کو اداکرتے ہوئے ایک ٹیم بناکر ہمت،قوت اور جوش کے ساتھ کاموں کو پوراکرکے دوسرے محکموں کے سامنے مثال پیش کریں۔انہوں نے کہاکہ کاموں میں ہورہی تاخیر کی جانچ کرکے ہمیں واقف کرائیں جس سے کہ اس کاتصفیہ کیاجاسکے۔وزیر مملکت برائے دیہی انجینئرنگ راجیندرسنگھ رانانے آج تلک ہال میں محکمہ دیہی انجینئرنگ ک
ے ذریعہ ریاست میں کرائے جارہے رابطہ سڑکوں اور دیگر تعمیری کاموں کاجائزہ ایگزیکٹیوانجینئروں اور علاقائی چیف انجینئروں کو ہدایت دی کہ ۳۱مارچ سے پہلے سبھی لوگ اپنی کارکردگی رپورٹ صدر دفتر کو ارسال کریں۔انہوں نے کہاکہ اچھاکام کرنے والے انجینئرنگ کے اسپیشل سکریٹری، ڈائریکٹر،سبھی منطقوں اور ضلعوں کے ایگزیکٹیو انجینئر،چیف انجینئر اور علاقائی چیف انجینئر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔