ممبئی(وارتا)ریزرو بینک نے تین غیر بینکنگ کمپنیوں کو ملک میں وہائٹ لیبل اے ٹی ایم لگانے اور اس کو چلانے کیلئے مجاز قرار دیا ہے۔ ریزرو بینک نے جن تین کمپنیوں کو اے ٹی ایم لگانے اور ان کو چلانے کیلئے مجاز قرار دیا ہے ان میں بی ٹی آئی پیمنٹس بنگلور، شرے ای انفراسٹرکچر فائننس کولکاتا اور ردی سدھی بلینس شامل ہیں۔ ریزرو بینک پہلے ہی چار مزید کمپنیوں کو وہائٹ لیبل اے ٹی ایم کیلئے مجاز قرار دے چکی ہے۔ جون ۲۰۱۲ء میں مرکزی بینک نے اس طرح کے اے ٹی ایم لگانے اور
چلانے کیلئے ضروری ہدایات جاری کی تھیں۔نیم شہری اور دیہی علاقوں میں بینکنگ خدمات کی پہنچ کو آسان بنانے کے مقصد سے وہائٹ لیبل اے ٹی ایم لگانے اور اسے چلانے کا اختیار نجی کمپنیوں کو دیا ہے۔