لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ اٹونجہ علاقہ میں سیتا پور ہائی وے پر ایک ادھیڑ کی لاش سڑک پر پڑی ملی۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کا قتل کیا گیا ہے۔ ابھی مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ایس پی دیہات سومتر یادو نے بتایا کہ اتوار کو گیارہ بجے دن میں چاند پور اور خانی پور گاؤں کے درمیان ہائی وے پر ایک ۴۵ سالہ شخص کی لاش پڑی ملی۔ اس کے جسم پر کچھ جگہ چوٹ کے نشان تھے ۔ لاش ملنے کی خبر پاکر اٹونجہ پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے قرب و جوار کے لوگوں کی مدد سے لاش کی شناخت کرنے کی کوشش کی مگر کوئی کامیابی حاصل نہ ہوئی اس کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ مقتول کے جسم پر لنگی اور ٹی شرٹ موجود تھی۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کا قتل کیا گیا ہے۔