بلیا(بھاشا)۔ بلیاضلع کی ایک عدالت نے جان سے مارنے کی نیت سے حملے کے ۱۷سال پرانے مقدمے میں ۵؍ملزمین کوعمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ استغاثہ کے مطابق سہتوار تھانہ علاقہ کے بھوپت پور گائوںمیں دس برس قبل درگاپوجا کے دوران تنازعہ کے سلسلے میںکسان یادو نام کے شخص پر طمنچہ سے حملہ کردیا گیا تھا۔ اس واردات میںشیو آسرے یادو، منی یادو اور رام ناتھ زخمی ہوگئے تھے۔ایڈیشنل ضلع جج وجیندر کمار سنگھ نے فریقین کے بیانات سننے کے بعد ۵ملزمین جے پرکاش سنگھ ، لال بابو، سریندر سنگھ ، سنجیت سنگھ اور وجے سنگھ کوکل عمر قید اور دس۔ دس ہزار روپئے جرمانے کی سزا سنائی۔