لکھنؤ(بیورو)کسانوں کو گھر بیٹھے کھاتا کھلوانے کی سہولت چندولی، شراوستی، للت پور، ہمیر پور اور مظفر نگر اضلاع میں حکومت نے شروع کر دی ہے۔ گھر بیٹھے بینک کھاتہ کھولنے کی سہولت مہم چلا کرگاؤں والوں کو فراہم کرائی جائے گی۔ دوسرے مرحلہ میں ۱۱؍اضلاع اورپھر پوری ریاست میں یہ نظام فراہم کرایاجائے گا۔
چیف سکریٹری آج قومی زرعی اور دیہی ترقیات بینک ،نیشنل بینک فار ایگری کلچر اینڈ ڈیولپمنٹ کے ۳۳ویں یوم تاسیس کے موقع پر ریجنل دفتر کیمپس میں ’ہر گھر بینک کھاتا مہم ‘ کا آغاز ہری جھنڈی دکھا کر کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ مہم چندولی ، شراوستی، للت پور، ہمیر پور اور مظفر نگر میں وسیع پیمانے پر چلاکر ہر گھر کو بینک کھاتہ کے ذریعہ سے بینکنگ خدمات سے منسلک کرنے کا کام کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت جس میں بینک ریاستی حکومت کے تعاون سے ان اضلاع کی سبھی گاؤں پنچایتوں کے سبھی کنبوں کو بیسک بینک اکاؤنٹ کھولنے کیلئے بیدار اور راغب کریںگے۔اس موقع پر مالیاتی موبائل رتھ کے ذریعہ شروع کی گئی مہم کے تحت لیپ ٹاپ ، کیمرہ جیسے آلات موجود ہیں تاکہ بینک کھاتہ کھولنے میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
چیف سکریٹری نے نابارڈ کنبہ کو یوم تاسیس کے موقع پر مبار
کباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ نابارڈ کے ذریعہ ریاست میں ہر کنبہ کو بینکنگ سہولت سے جوڑنے کی مہم شروع کی جا رہی ہے جس سے کاشتکاروں کوخوشحالی حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ نابارڈ کے چیف جنرل منیجر کے کے گپتا نے دیہی ہندوستان کیلئے بینکنگ شعبہ کی ترقی کے ساتھ ریاست میں بہتر زرعی پیداوار کیلئے نابارڈ کے عزم کو دہرایا۔ اس کے بعد یوم تاسیس پر منعقد تقریب میں چیف جنرل منیجر میرٹھ، مہاراج گنج، شراوستی، للت پور، بہرائچ اور علی گڑھ کے ’کرشک کلب‘ کو اعلیٰ کرشک کلب ٹرافی نقد انعام اور علامت کے طور پر شمسی لالٹین سے نوازا گیا۔