لکھنؤ(نامہ نگار)عالم باغ پولیس نے گاڑی چوروں کے ایک گروہ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے چوری کی ۸ موٹرسائیکلیں اورایک کٹی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔ پکڑے گئے گاڑی چوروں نے راجدھانی کے الگ الگ تھانوںمیں دو درجن سے زیادہ گاڑی چوری کی واردات انجام دینے کی بات قبول کی ہے۔
ایس پی مشرق روہت مشر نے بتایا کہ اتوار کی دیر رات عالم باغ پولیس نے لنگڑا پھاٹک کے نزدیک سے دو موٹرسائیکلوں پر سوار ۶لوگوں کو شک کی بنیاد پر پکڑا۔ شک ہونے پر جب سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو پکڑے گئے لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ دونوں موٹرسائیکلیں چوری کی ہیں۔ ملزمین نے اپنا نام پربھو ناتھ ، وکاس، شبیر، سمت ، اروند اور بدھیشور کا رہنے والا سنجے گوتم بتایا۔ عالم باغ پولیس نے سنجے کی نشاندہی پر اس کے گھر سے چوری کی چھ موٹرسائیکلیں اور ایک کٹی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کی۔ پکڑے گئے ملزمین نے عالم باغ ، کرشنا نگر، ناکہ، سروجنی نگر علاقہ میں گاڑی چوری کی دو درجن واردات انجام دینے کا اعتراف کیا ہے۔ یہ لوگ راجدھانی سے چوری کی گئی موٹرسائیکلوں کو دیگر اضلاع کے دیہی علاقوں میں فروخت کرتھے تھے۔ انسپکٹر عالم باغ نے بتایا کہ گاڑی چوروں کا یہ گروہ رات میں آٹو لے کر نکلتا تھا اس کے بعد سنسان جگہ پر کھڑی موٹرسائیکلوں کو ماسٹر کنجی سے کھول کر چوری کرتا تھا۔