ممبئی(وارتا)بالی ووڈمیں جہاں نئے اداکاروں کو ایک فلم میں کام کرنے کا موقع حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرناپڑتی ہے وہیں معروف اداکار امیتابھ بچن ۷۱سال کی عمر میںبھی اپنی بادشاہت قائم کئے ہوئے ہیں۔
امیتابھ بچن کو فلم انڈسٹری میںآئے ۴۵سال ہوچکے ہیں اور آج بھی ان کے پاس فلمسازوں کی لائن لگی رہتی ہے۔ امیتابھ بچن کی عمر ۷۱سال ہوچکی ہے۔ اس عمر میں اداکاریاتو فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کرلیتے ہیں یا انھیں صرف معمولی کردارہی مل پاتا ہے لیکن امیتابھ بچن کو آج بھی فلم میں مرکزی کردار ملتاہے ۔ بالی ووڈ میں اس بات کا ذکر ہے کہ امیتابھ بچن نے یکم فروری سے۴فروری کے درمیان ۱۵؍ فلمسازوں کے ساتھ میٹنگ کی ہے سبھی فلمساز چاہتے ہیں کہ امیتابھ بچن ان کی فلم میں مرکزی کردار اداکریں۔ امیتابھ ان دنوں اپنی سپرہٹ فلم بھوت ناتھ کے سیکول بھوت ناتھ ریٹرنس میں کام کررہے ہیں یہ فلم ۱۱؍اپریل کو ریلیز ہوگی۔
وہیں امیتابھ بچن نے سی بی آئی کی کامیابیوں پر بنی ایک ڈاکیومنٹری فلم کیلئے اپنی آواز دی ہے۔ امیتابھ نے مائیکروبلاکنگ سائٹ ٹوئیٹر پر لکھا کہ سی بی آئی پر بنی ڈاکیومینٹری کیلئے وائس اوور کیا۔ اس ادارے کے پیشے وررخ اور تکنیکی مہارت سے حیران ہوگیا ۔ بتایاجاتا ہے کہ سی بی آئی پر بنی ڈاکیومینٹری کیلئے کبیر بیدی نے انگریز ی میں تو امیتابھ نے ہندی میںا پنی آواز دی ہے واضح رہیکہ
امیتابھ بچن اورکبیر بیدی اپنی بلند آواز کیلئے فلم انڈسٹری میں مشہور ہیں۔