نئی دہلی (بھاشا)نجی شعبہ کے ایکسس بینک نے ۱۴ء-۲۰۱۳ء میں بینکنگ سہولتوں سے محروم علاقوںمیں ۲۵۰شاخیں کھولی ہیں۔
اس سے اب بینک آئندہ دو سال میں ۷۵۰شہری شاخیں قائم کرنے کا اہل ہو گیا ہے۔ ایکسس بینک کے خردہ بینکنگ کے صدر راجیو آنند نے کہا کہ یہ کہنا صحیح نہیں ہے کہ بینکنگ خدمات سے محروم علاقوں میں جانا مشکل ہوتاہے۔ انہوںنے زور دے کر کہا کہ یہ کاروبار آئندہ دو سال میں منافع والا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک کے مطابق ۲۵فیصد شاخیں بینکنگ سہولتوں سے محروم علاقوں میں قائم کریں اور اس کا فائدہ آئندہ تین سال تک اٹھائیں۔ اس سال ہم نے ۳۰۰؍ایسی شاخیں کھولی ہیں۔ اس سے اب ایکسس بینک کو پہلے،
دوسرے اور تیسرے زمرے کے شہروں میں ۷۵۰ زیادہ شاخیں قائم کرنے کا اختیارہوگا۔