لکھنو:ضلع مجسٹریٹ اور ضلع الیکشن افسر راج شیکھر نے بتایا کہ سہ رخی پنچایت انتخابات ۲۰۱۵ءکے رکن مقامی پنچایت اور رکن ضلع پنچایت عہدوں کے انتخاب کیلئے ۸ مقامات سے پولنگ ٹیمیں روانہ ہوں گیں۔ انہوں نے بتاےا کہ پہلے مرحلہ کے تحت ترقیاتی بلاک چنہٹ واقع رائے دہی کیلئے پولنگ ٹیموں کی روانگی گورنمنٹ پالی ٹیکنک فیض آباد روڈ لکھنو سے، ترقیاتی بلاک بخشی کا تالاب واقع گاوں پنچایتوں میں رائے دہی کیلئے پولنگ ٹیموں کی روانگی ۸اکتوبر کو بخشی کا تالاب انٹر کالج بخشی کا تالاب سے ہوگی۔اس کے علاوہ دوسرے مرحلہ کے تحت ترقیاتی بلاک مال واقع گاو¿ں پنچایتوں میں ووٹنگ کیلئے پولنگ ٹیموں کی روانگی اپنا بازار منڈی استھل مال سے ، ترقیاتی بلاک ملیح آباد واقع گاو¿ں پنچایتوں میں ووٹنگ کیلئے پولنگ ٹیموں کی روانگی بارہ اکتوبر کو مہاتما گاندھی انٹر کالج ملیح آباد سے ہوگی۔اس کے علاوہ تیسرے مرحلہ کے تحت ترقیاتی بلاک سروجنی نگر واقع گاوں پنچایتوں میں حق رائے دہی کیلئے پولنگ ٹیموں کی روانگی سینک اسکول سروجنی نگرسے، ترقیاتی بلاک کاکوری واقع گاو¿ں پنچایتوں میں ووٹنگ کیلئے پولنگ پارٹیوں کی روانگی سولہ اکتوبر کو بابو ترلوکی سنگھ انٹر کالج کاکوری سے ہوگی۔ انہوںنے بتاےا کہ چوتھے مرحلہ کے تحت ترقیاتی بلاک گوسائیں گنج واقع گاو¿ں پنچایتوں میں ووٹنگ کیلئے پولنگ پارٹیوں کی روانگی ششو مندر انٹر کالج گوسائیں گنج سے اور ترقیاتی بلاک موہن لال گنج واقع گاو¿ں پنچایتوںمیں ووٹنگ کیلئے پولنگ پارٹیوں کی روانگی ۲۸اکتوبر کو ترقیاتی بلاک دفتر موہن لال گنج سے ہوگی۔جس کیلئے کالجوں کو پولنگ پارٹیوں کی روانگی کیلئے احاطہ اور کمرے تحویل میں لئے گئے ہیں۔