مظفر نظر(بھاشا)۔ مظفر نگر کی ایک مقامی عدالت نے چار سال قبل ۹۲سال کی خاتون کے ساتھ آبرو ریزی کے جرم میں ایک ۲۶سالہ نوجوان کو دس سال کی سزا سنائی ہے ۔ایڈیشنل ضلع سیشن جج شیام کمار نے ملزم کوقصور وار قرار دیتے ہوئے ۵۵ہزار روپئے کاجرمانہ عائد کیا ہے۔ مقدمہ کے دوران متاثرہ کی موت ہوگئی تھی لیکن عدالت میں اس کابیان درج کرلیا گیا تھا۔ معمر خاتون کی آبروریزی منٹو نے ۱۰؍اگست ۲۰۱۱میں ضلع کے کاندھلہ شہرواقع اس کے گھر میںکی تھی۔