ممبئی:سینسکس کی ۱۰ بڑی کمپنیوں میں سے ۹ کمپنیوں کا بازار سرمایہ(مارکٹ کیپ)گزشتہ ہفتے ۴۷۵۶۲ کروڑ روپئے کم ہو گیا ۔ سب سے زیادہ نقصان میں ٹی سی ایس اور کول انڈیا رہیں ۔ٹی سی ایس ، ریلائنس انڈسٹریز ، آئی ٹی سی ، او این جی سی ،انفوسس ،کول انڈیا،ایچ ڈی ایف سی بینک ، بھارتی ایئر ٹیل اور ہند یونی لیور کا بازا ر سر مایہ کم ہو گیا اور صرف این ٹی پی سی کے بازار سرمایہ میں گزشتہ ہفتے میںاضافہ ہوا۔