
ے۔تیسرے اوپنر کے طور پر شان مسعود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو چار ٹسٹ میچوں کی آٹھ اننگز میں 62. 20 کی اوسط سے رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے ہیں جس میں ایک نصف سنچری شامل ہے۔شان مسعود کو پاکستان اے ٹیم کے حالیہ دورہ سری لنکا کے تیسرے غیرسرکاری ٹسٹ میں 182 رنز کی اننگز کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔فاسٹ بولر احسان عادل کی واپسی ہوئی ہے جو ان فٹ ہونے کے سبب بنگلہ دیش کا دورہ نہیں کر سکے تھے، البتہ سہیل خان اور راحت علی ابھی تک فٹ نہیں ہو سکے۔پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: مصباح الحق (کپتان)، محمد حفیظ، احمد شہزاد، شان مسعود، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق، حارث سہیل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، جنید خان، احسان عادل، وہاب ریاض، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر اور عمران خان۔پاکستانی ٹیم سری لنکا کے دورے میں تین ٹسٹ ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 کھیلے گی۔پہلا ٹسٹ میچ 17 جون سے گال میں دوسرا ٹسٹ 25 جون سے کولمبو اور تیسرا ٹسٹ تین جولائی سے پالیکیلے میں کھیلا جائے گا۔۔