پنجی:گوا پولیس کی کرائم برانچ نے لوئس برگر رشوت معاملے میں ریاست کی تعمیرات عامہ کے سابق وزیر چرچل الیما¶ کو کل ر ات گرفتار کرلیا۔کرائم برانچ کے ذرائع نے بتایا کہ مسٹر الیما¶ کو آج یہاں ایک خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔سابق وزیر کے وکیل میوک مہتا نے بتایا کہ سیاسی وجوہ سے ان کے موکل کی گرفتاری کی گئی ہے ۔
پولیس نے ان کی گرفتاری کیلئے ضابطہ پر عمل نہیں کیا ہے ۔اس معاملے میں یہ تیسری گرفتاری ہے ۔ اس سے قبل جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی کے سابق پروجیکٹ ڈائرکٹر اے ایم واچسندر اور لوئس برگر کے ہندستان میں سربراہ رہے ستیہ کام موہنتی کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ واچسندر کو کل سات دن کی جوڈیشئل حراست میں بھیجا گیا ہے جب کہ موہنتی کو چار دن کی پولیس حراست میں بھیجا گیا۔