نئی دہلی، 14 اپریل (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں 1.84 لاکھ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 184372 نئے کیس درج ہوئے۔
اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 38 لاکھ 73 ہزار 825 ہوگئی ہے۔ اس دوران 82339 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جن کے ساتھ اب تک 1،2336036 مریض کوروناسے نجات پاچکے ہیں۔
ملک میں کورونا کے سرگرم معاملات 13 لاکھ کو عبور کرکے 1365704 ہوچکے ہیں۔ اسی دوران مزید 1027 کی موت سے اس مرض سے مرنے کی تعداد بڑھ کر 172085 ہوگئی ہے ۔
ملک میں ری کوری کی شرح 88.92 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح 9.84 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح 1.24 فیصد رہ گئی ہے۔
مہاراشٹرا کورونا کے فعال معاملوں میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسوں کی تعداد 28307 سے بڑھ کر 594585 ہوگئی ہے۔
اس عرصے کے دوران ، ریاست میں مزید 31624 مریض صحتمند ہوئے ، جن کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2866097 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ مزید 281 مریضوں کی اموات یہ تعداد بڑھ کر 58526 ہوگئی