برلن، 21 مئی (یو این آئی) جرمنی کے مشرقی شہر ڈریسڈن میں بجلی گرنے سے دس افراد زخمی ہو گئے جن میں سے چار کی حالت نازک ہے۔
بلڈ اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پیر کو روسین گارٹن کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب لوگ ایک ریستوران کی چھتری کے نیچے ایک تیز طوفان سے بچنے کے لیے کھڑے تھے۔ اسی دوران وہاں بجلی گرنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔