لکھنؤ:18 جنوری(یواین آئی)اترپردیش حکومت نے سنیچر کو انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس)کے دس افسران کا تبادلہ کردیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پی اے سی مرادآباد میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ایس سی دوبے کو اعظم گڑھ (رینج)کا ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس بنایا گیا ہے جبکہ اعظم گڑھ کے موجود ڈی آئی جی جے رویندر گوڑ کو ایس آئی ٹی لکھنؤ اسی عہدے پر بھیجا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی جی ٹریفک راجیش دنیش کو گورکھپور کا نیا ڈی آئی جی نامزد کیا گیا ہے ۔پی اے سی میرٹھ کے ڈی آئی جی انل کمار رائے کا تبادلہ پی اے سی ہیڈکوارٹر پر انسپکٹر جنرل آف پولیس کے عہدے پر کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منیراج کا تبادلہ فی الحال منسوخ کردیا گیا ہے۔ پریاگ راج کے اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشوتوش دویدی کا ٹرانسفر گوتم بدھ نگر میں اڈیشنل پولیس کمشنر کے عہدے پر کاگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس ہیڈکوارٹر میں اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چرنجیو ناتھ سنہا کا تبادلہ لکھنؤ میں ہی اڈیشنل پولیس کمشنر کے طور پر کیا گیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر ٹی سی چنار مرزا پور کیشو کمار چودھری کو لکھنؤ میں پی اے سی کی 35 بٹالین کا کمانڈنٹ بنایا گیا ہے۔