شام کے صحرائی علاقے میں پائے جانے والے نایاب اور مہنگے ترین پھل کی تلاش میں 10 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق صحرا میں گھومتے 10 شکاری بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہلاک ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق شام کے وسطی صوبے حما کے صحرائی علاقے السلمیہ میں ہلاک ہونے والے افراد اس علاقے میں زیر زمین اگنے والے دنیا کے مشہور اور نایاب پھل ٹرفل کو تلاش کر رہے تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ پھل دنیا بھر میں مہنگے داموں اور فوری طور پر خرید لیا جاتا ہے۔
دوسری جانب شام کی حکومت نے ان بارودی سرنگوں کا ذمہ دار داعش کو قرار دیا ہے۔