پرتاپ گڑھ۔: ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج اسنیہ لتا سنگھ کی عدالت نے قاتلانہ حملے کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے خاطی ثابت مجرم کو دس سال قید بامشقت و جرمانہ کی سزا سنائی ۔
اے ڈی جی سی انیل مشرا نے جمعرات کو بتایا کہ مقدمہ مدعی ہیڈ کانسٹبل کرشن کمار رائے نے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس کو دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا کہ اس کی 22مئی 2023 کو ملزم پیشی پر ڈیوٹی لگائی گئی تھی ،
وہ ملزم اٹل بہاری کو عدالت میں پیش کر حوالات لے کر حارہا تھا کہ نئی عمارت کے زینہ کے نزدیک ایک شخص پہلے سے کھڑا تھا ،جس نے قیدی اٹل کو گالیاں دیتے ہوئے جان سے مارنے کی نیت سے چاقو سے حملہ کر دیا ،
بیچ بچاو کے دوران چاقو اس کے ہاتھ میں لگ گئی ،حملہ آوور کو پکڑ لیا گیا،جس نے باز پرس پر اپنا نام پریانشوں سونی ساکن کاشی رام کالونی سروج چوراہا تھانہ سٹی کوتوالی بتایا ،
اس کے پاس سے چاقو برآمد کیا گیا۔پولیس نے ملزم پریانشوں سونی کے خلاف قاتلانہ حملہ سمیت دیگر دفعات میں ایف آئی آر درج کر فردجرم عدالت میں داخل کیا۔عدالت نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے وکلا کے استدلال سننے کے بعد شواہد کی بنیاد پر خاطی ثابت ملزم پریانشوں سونی کو دس سال قید بامشقت و دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔