بارہ بنکی : تھانہ جہانگیر آباد پر نابالغ لڑکی کی آبروریزی کے سلسلہ میں درج پاسکو ایکٹ کے متعلق ملزم پردیپ عرف بھوندو ولد وشو ناتھ ساکن موضع جھلہا تھانہ زیدپور ضلع بارہ بنکی کو مذکورہ دفعات میں ایڈیشنل سیشن جج خصوصی جج پاسکو ایکٹ عدالت نمبر 44 بارہ بنکی کے ذریعہ قصوروار ثابت کرتے ہوئے ملزم کو 10 برس کی قید و 20 ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
14 جون 2018 کو تھانہ جہانگیر آباد پر مدعی کے ذریعہ اس کی نابالغ بیٹی کا آغوا کرکے عصمت دری کئے جانے کے بارے میں ملزم پردیپ عرف بھوندو ولد وشو ناتھ ساکن مذکورہ کے ذریعہ اطلاع دی گئی۔ مذکورہ اطلاع کی بنیاد پر پاسکو ایکٹ بنام پردیپ عرف بھوندو ولد وشو ناتھ کا درج ہوا تھا۔