بین الاقوامی ریڈکراس کمیٹی نے اتوار کو کہا کہ یمن کے ایک حراستی مرکز (قید خانہ) پر سعودی عرب کے زیرقیادت فوجی اتحاد کے فضائی حملے میں زائد از 100 افراد ہلاک ہوگئے ۔
سعودی فوجی اتحاد نے کہا کہ حوثی باغیوں کی طرف سے ’ڈرونس اور میزائیلس‘ کا ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال کی جانے والی اس عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا لیکن باغیوں کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد بھی حملے میں وہ عمارت زمین دوز ہوگئی جو قید خانہ کے طور پر استعمال کی جارہی تھی ۔
انٹرنیشنل کمیٹی برائے ریڈکراس کے ذمہ دار یمن کے شہر دمر میں میڈیکل ٹیمس کے ساتھ جائے واقعہ پر پہونچ گئے ۔ اس مقام سے نعشیں اٹھانے کیلئے سینکڑوں خصوصی بیاگس بھی پہونچائے گئے ۔ انٹرنیشنل ریڈکراس کمیٹی کے ذمہ دار نے کہا کہ ’ جس ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ہے وہاں پر کمیٹی کے ذمہ داروں نے پہلے بھی دورہ کیا تھا ‘ انہوں نے کہا کہ ’ یہ ایک کالج کی عمارت تھی جو مخلوعہ تھی اس کو عارضی طورپر حراستی مرکز کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا ۔