ممبئی، 29 نومبر (یو این آئی) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن مقبول گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی)‘ کے 1000 ایپی سوڈ مکمل ہونے پر جذباتی ہوگئے۔
’کون بنے گا کروڑ پتی‘ ٹیلی ویژن کے پسندیدہ شوز میں سے ایک ہے جسے سامعین کی بے پناہ مقبولیت حاصل ہے۔
اب اس شو نے اپنی 1000 قسطیں مکمل کر لی ہیں۔
اس موقع پر امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا نندا اور نواسی نویہ نویلی نندا کے بی سی کے سیٹ پر پہنچیں۔
دونوں نے ہاٹ سیٹ پر بیٹھ کر امیتابھ کے سوالوں کا جواب بھی دیا۔
اکیس سال کے طویل سفر اور کے بی سی کی 1000 اقساط کی تکمیل ہونےپر امیتابھ بچن جذباتی ہوگئے۔
سونی کے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر شو کی ایک نئی پرومو ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں شویتا، امیتابھ سے پوچھتی ہیں ’’پاپا میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ یہ 1000ویں قسط ہے تو آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں؟‘‘ امیتابھ کہتے ہیں ’’ایسا لگ رہا ہے جیسے پوری دنیا بدل گئی‘‘۔