جنیوا ، 9 مارچ (اسپوتنک) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 100 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس کے معاملات کی تصدیق ہوچکی ہے۔رپورٹ کے مطابق اب تک پوری دنیا میں کورونا وائرس کے 105،580 سےزائد معاملات کی تصدیق ہوچکی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلغاریہ ، کوسٹاریکا ، جزیرہ فاریہ ،فرنچ گیانا ، مالدیپ ، مالٹا ، مارٹنکی اور جمہوری مالڈووا سمیت آٹھ نئے ممالک میں کورونا وائرس کے معاملات کی تصدیق ہوچکی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق حالیہ وقت میں 101 ممالک میں کورونا وائرس کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ چین میں 80،859 معاملات کی تصدیق ہوچکی ہے ، جب کہ چین سے باہر دیگر ممالک میں 24،727 مریض کورونا وائرس سے متاثرپائے گئے ہیں۔
چین میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 3100 ہوگئی ہے جبکہ چین سے باہر 484 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔