<p>اورنگ آباد، 6 اگست (یو این آئی) مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1015 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں جبکہ 21 مریض فوت ہوئے ہیں ۔<br /> اس خطے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 977 اور
کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 27،899 ہوگئی ہے۔ اب تک اس وبا سے 17،930 مریض بازیاب ہوچکے ہیں۔<br /> بقیہ مریضوں کا علاج علاقے کے مختلف اسپتالوں اور کوویڈ کیئر سنٹروں میں ہورہا ہے۔<br /> تمام ضلعی صدر دفاتر سے جمع شدہ سرکاری اعدادوشمار کے
مطابق اورنگ آباد میں سب سے زیادہ 341 کیسز اور سات اموات، نانڈیر میں 1963 معاملات و چھ اموات اور لاتور میں 138 کیسز اور چار اموات درج کی گئی ہیں جبکہ عثمان آباد میں 96 کیسز و دو اموات ، جالنا میں 74 معاملات، پربھنی میں 42 کیسز و ایک موت ، بیڑ میں 108 اور ضلع ہنگولی میں 20 کیسز سامنے آئے ہیں۔