ریاض:اپنی زیادہ عمر کی وجہ سے مسلسل تین مرتبہ انکار کے بعد عراقی کردستان کی رہائشی رابی علی کو اس سال حج ادا کرنے کی اجازت مل گئی۔ رابی علی کی عمر 103 سال ہے اور عراقی کردستان سے بیت اللہ شریف کی زیارت کے لیے جانے والوں میں وہ سب سے معمر ہیں۔ رابی علی نے اسلام کے پانچویں ستون ’’ حج‘‘ کے مناسک ادا کرنے کی اجازت ملنے پر بے انتہا خوشی کا اظہار کیا ہے۔رابی علی عراق کے کردستان علاقے کی پہاڑیوں کی بلندیوں پر ضلع جومان میں ایک پرانے گھر میں رہتی ہیں۔ ان کے گھر سے عراق کی سب سے اونچی پہاڑی چوٹی نظر آتی ہے۔
یہ عراق، ترکیہ اور ایران کی سرحد سے ملا ہوا پہاڑ ’’ حصاروست‘‘ ہے۔حجہ رابی علی نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو بتایا کہ عمر یا دیگر وجوہات کی وجہ سے انکار کے تین سال بعد حج کرنے کا موقع ملنے پر مجھے بہت خوشی ہوئی۔ اللہ کا شکر ہے آخر کار اب میں حج کی ادائیگی کے لیے سفر کروں گا اور ارض مقدس کی زیارت کروں گی۔کردستان کے علاقے میں حج مشن کے میڈیا اہلکار کاروان سٹونی نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو تصدیق کی کہ معمر رابی علی عراق کے کردستان علاقے میں خانہ کعبہ کی معمر ترین ہیں۔
سعودی حکام کی جانب سے عازمین حج کے لیے عمر کی شرط ختم کی گئی تو ان کے لیے بھی حج کے لیے منظوری حاصل ممکن ہوگیا تھا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ نے معمر خاتون رابی علی کی تصویر بھی بنائی۔ ان کے شناختی کارڈ پر ان کی تاریخ پیدائش یکم جولائی 1920 درج ہے۔