لکھنؤ(نامہ نگار)علی گنج علاقے میں کل دیر رات ایک تیز رفتار سوئفٹ کار نے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹے کو ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں دونوں شدید طور سے زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ بخشی کا تالاب علاقہ میں ہوئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی جب کہ اس کا ساتھی شدید طور سے زخمی ہو گیا۔
چوک تھانہ حلقہ کے تحت یحییٰ گنج میں رہنے والے محمد خالق
اتوار کی دیر رات اپنے بیٹے ۲۵سالہ سمیر کے ساتھ موٹرسائیکل سے آئی ٹی چوراہے کی طرف جا رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں لوگ جب وویکا نند اسپتال کے سامنے فلائی اوور پر پہنچے تو پیچھے سے آرہی ایک سفید رنگ کی سوئفٹ کار نے زبردست ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں دونوں باپ بیٹے شدید طور سے زخمی ہو گئے۔ حادثہ کے بعد،مقامی لوگوں نے کار کو گھیر لیا اور ڈرائیور کو بری طرح پیٹا اور کار میں بھی توڑ پھوڑ کی۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور زخمی باپ بیٹے کو اسپتال میں داخل کرایا۔
وہیں فرخ آباد کے سشیل شرما کا بیٹا ۲۱سالہ جیتو آج صبح موٹرسائیکل سے اپنے دوست وریندر کے ساتھ اپنی شادی کے کارڈ تقسیم کرنے کیلئے نکلا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ نندنا گاؤں کے نزدیک سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک سے جیتو کی موٹرسائیکل ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں دونوں نوجوان زخمی ہو گئے موقع پر پہنچی پولیس دونوں کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں جیتو کی موت ہو گئی۔متوفی جیتو شرما کے والد سشیل شرما نے بتایا کہ سریا بازار بخشی کا تالاب سے اس کی شادی طے ہوئی تھی۔ بدھ کو اس کا تلک اور ۹مارچ کو شادی ہونا تھی۔