وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک تقریب کے دوران پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت سال 2022 تک تیار ہوگی اور اس میں تمام جدید سہولیات موجود رہیں گی۔ تقریب کے دوران امت شاہ، راج ناتھ سنگھ کے علاوہ متعدد مرکزی وزرا موجود رہے۔ تقریب میں صنعت کار رتن ٹاٹا کے علاوہ غیر ملکی سفیروں نے بھی شرکت کی۔