لکھنو: کورونا وائرس کے انفکشن کے خاتمے کی جانب تیزی سے مائل اترپردیش میں گذشتہ 24گھنٹوں میں صرف 25نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ریاست کے 11اضلاع کورونا سے پاک ہوچکے ہیں اور گذشتہ 3دنوں سے ایک بھی مریض کی جان کورونا کی وجہ سے نہیں گئی ہے۔
ملک کے دوسری بڑی ریاستوں بشمول کیرالہ،مہاراشٹرا،تمل ناڈو،آندھرا پردیش جہاں اب بھی یومیہ کورونا کے نئے مریضوں میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔
بنسبت ان ریاستوں کے یوپی نے آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑا ہونے کے باوجود کورونا پر مکمل کنٹرول حاصل کیا ہے اور گذشتہ تین دنوں سے نئے مریضوں کی تعداد 50 کے ہندسے سے نیچے ہی ہے۔