تہران ، 6 دسمبر (اسپوتنك) مغربی ایران کے صوبہ کردستان میں ایک شادی کی تقریب میں ہوئے گیس دھماکے کی وجہ 11 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 30 سے زائد دیگر زخمی ہو گئے ۔
آئی آر آئی بی براڈکاسٹر کے مطابق صوبہ کردستان کے ڈپٹی گورنر جنرل حسین نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا ’’اس دھماکے کی وجہ شادی کی تقریب میں شریک ہونے آئے 11 مہمانوں کی موت ہو گئی جبکہ 34 دیگر زخمی ہو گئے ۔ جن میں سے تین کی حالت نازک بنی ہوئی ہے‘‘۔تمام زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
غور طلب بات ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ کردستان کے سقز نامی شہرمیں شادی کی تقریب میں سلنڈرپھٹنے سے متعدد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، صوبہ کردستان کے گونر کا کہناہے کہ حادثہ گزشتہ رات پیش آیا جس میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔