اورنگ آباد، 6 مارچ (یواین آئی) مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا پھر پھیلنے لگی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1111 نئے کیسز اور 11 مریضوں کی ہلاکتو ں کی اطلاعات ہیں۔
حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کے خطہ مراٹھواڑہ میں یہ ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔
خطہ کے تمام اضلاع کے ہیڈ کوارٹر سے ملنے والی اطلاع کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سب سے زیادہ متاثر ضلع اورنگ آباد رہا جہاں وائرس کے 459 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور پانچ افراد کی موت ہوگئی۔
اس کے بعد ضلع پربھنی میں 47 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ، ضلع ناندیڑ میں 88 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ،ضلع لاتور میں 108 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ،ضلع ہنگولی میں 46 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ ضلع بیڈ میں 95 اورضلع عثمان آباد میں 26 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔