ممبئی، 4 جون بمہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1134 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جب کہ اس کی وجہ سے تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
ہفتہ کو جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق اس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 7890346 ہو گئی ہے، جب کہ 147864 لوگ اس کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
اس دوران 563 افراد صحت یاب ہو کر مختلف ہسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد ریاست میں اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7737355 ہو گئی۔
ریاست کی ری کوری کی شرح بڑھ کر 98.11 فیصد اور اموات کی شرح 1.87 فیصد ہوگئی۔
ریاست میں اب تک 81004193 نمونوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے 7890346 (9.74 فیصد) مثبت پائے گئے۔ اس وقت ریاست بھر میں 527 ایکٹو کیسز ہیں۔