ادے پور، 4 جولائی (یو این آئی) راجستھان کے ادے پور شہر میں کنہیا لال قتل کیس سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد پیر کو مختلف تھانہ علاقوں میں نافذ کرفیو میں 12 گھنٹے کی نرمی کی گئی۔
Bhaderwah: Police personnel stand guard outside a mosque as security has been beefed up to thwart protests after Friday prayers, in Bhaderwah town of Kishtwar district, Friday, June 17, 2022. (PTI Photo) (PTI06_17_2022_000075B)
شہر کے دھان منڈی، گھنٹہ گھر، ہاتھی پول، امباماتا، سورج پول، ساوینا، بھوپال پورہ، گووردھن ولاس، ہیرن مگری، پرتاپ نگر اور ساوی پورہ میں آج صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کرفیو میں نرمی کی گئی۔
ان علاقوں میں لوگ دکانوں پر اپنی ضرورت کے سامان کی خریداری کرتے نظر آئے۔