اہلکار نے بتایا کہ وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کی دفعات کے مطابق کسٹمز اور وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو کے اہلکار جانوروں کو ان ممالک میں واپس بھیج رہے ہیں جہاں سے انہیں اسمگل کیا گیا تھا۔
چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 120 زندہ غیر ملکی جنگلی جانور پکڑے گئے۔ پکڑے گئے جانوروں میں نایاب انواع جیسے آئیگوانا اور سماٹرا دھاری دار خرگوش شامل ہیں۔ ایک اہلکار نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔
انہوں نے کہا کہ کسٹم حکام نے انہیں ممبئی کے دو رہائشیوں کے سامان سے برآمد کیا جو بدھ کی رات بنکاک سے شہر پہنچے تھے۔ اہلکار نے بتایا کہ دونوں افراد کو غیر ملکی جانوروں کی برآمدگی کے بعد گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 120 زندہ جانور جن میں بھوری ‘بیسلیسک’ چھپکلی، آئیگوانا، سماٹرا دھاری دار خرگوش شامل ہیں، پلاسٹک اور جوٹ کے چھوٹے ڈبوں میں بند پائے گئے۔
اہلکار نے بتایا کہ وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کی دفعات کے مطابق، کسٹمز اور وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو کے اہلکار جانوروں کو ان ممالک میں واپس بھیج رہے ہیں جہاں سے انہیں اسمگل کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکوئنک ایسوسی ایشن فار وائلڈ لائف ویلفیئر کے ماہرین نے جانوروں کو بچانے اور اسے مستحکم کرنے میں مدد کی۔