برازیلیا، 26 نومبر؛ برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 12,126 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اوراس کےساتھ ہی ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ,20,55,238 ہوگئی ہے ۔
برازیل کی وزارت صحت نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔وزارت کے مطابق اس مہلک وائرس کی وجہ سے 303 افراد کی موت ہوئی، اس کے ساتھ اس وباء سے مرنے والوں کی تعداد 6,13,642 ہو گئی ۔ وہیں ملک میں اب تک 2.12 روڑ سے زیادہ لوگ اس وبا سے صحتیاب ہو چکے ہیں ۔
وزارت صحت کے مطابق اس سے ایک دن پہلے یہاں اس انفیکشن کے 12,930 نئے کیسزسامنے آئے تھے اور 273 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔