جگدلپور:چھتیس گڑھ کی بستر یونیورسٹی کی تعمیر کے لئے کالی پور میں الاٹ کی گئی زمین منصوبہ بند طریقے سے عمارتوں کی تعمیر کے لیے کنسلٹنٹ کی مدد لی جائے گی۔ کل 9 کنسلٹنٹ ایجنسیوں نے اس زمین پر ڈولپمنٹ کے کام کے سلسلے میں یونیورسٹی کی عمارتوں کی تعمیرات کمیٹی کے سامنے اپنی تجاویزپیش کی ہیں۔
سرکاری اطلاع کے مطابق کمیٹی کے اراکین کلکٹر امت کٹاریا، یونیوسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر این ڈی۔ آر چندرا، ڈپٹی کمشنر کیلاش کوڈوپی کے سامنے ان ایجنسیوں نے یونیورسٹی میں میں مختلف عمارتوں کی منصوبہ بند تعمیرات کے لئے منصوبے پیش کیے ۔ تین اہم منصوبوں کو انتظامیہ کی سطح پر پیش کیا جائے گا۔ جہاں کنسلٹنٹ ایجنسی کی تقرری کی کارروائی کی جائے گی۔