قاہرہ ، 22 اگست (ژنہوا) مصر میں جمعہ کو کورونا وائرس کے 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 97،148 ہوگئی۔
مصر کے محکمہ صحت کے مطابق یہ لگاتار 20 واں دن ہےجب یہاں یومیہ کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 200 سے کم ہوئی ہے۔ اس سے قبل 19 جون کو کورونا کے 1774 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
اسی کے ساتھ ہی گزشتہ روز یعنی جمعہ کو جان لیوا کورونا سے 19 اموات ہوچکی ہیں ، جس سے مرنے والوں کی تعداد 5،231 ہوگئی ہے جبکہ 856 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 64،318 ہوچکی ہے۔